
سوات میں بھی خٹک پارٹی نوازلیگ پر ہاتھ صاف کرنے لگی
سوات میں بھی پرویز خٹک کی پارٹی تحریک انصاف پارلیمنٹیرین نوازلیگ پر ہاتھ صاف کرنے لگی، اس حوالے سے ہفتے کے روز ایک شمولیتی تقریب منعقد ہوئی جس میں مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری حبیب علی شاہ نے خاندان اور سیکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی پارلیمنٹرین میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویز خان خٹک نے کہا کہ عمران خان نے نئے پاکستان کے نام پر قوم کو بے وقوف بنایا اور اسی جال میں ، میں بھی پھنس گیا،اقتدار میں آکر عمران خان نے نے اپنا رویہ بدل دیا۔پی ٹی آئی ترقی لاتی تو آج پنجاب کی حالت یہ نہ ہوتی، پی ڈی ایم نے کم وقت میں تاریخی لوٹ مار کی ہے،
خوازہ خیلہ میں بھی شمولیتی تقریب منعقد ہوئی۔مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری حبیب علی شاہ نے پی ٹی آئی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خان خٹک نے کہاکہ اگر 2013میں،میں ساتھ نہ دیتا تو عمران خان حکومت نہ بناسکتے۔مجھے وزیر اعلیٰ بنانا ان کی مجبوری تھی۔
خوازہ خیلہ میں مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدرمحبوب الرحمان کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی پارلیمنٹرین میں شمولیت کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ ہمیں ہمیشہ بے ایمان حکمران ملے ہیں ،اقتدار میں رہنے والے اب قوم کو کیا دھوکہ دیں گے، انہوں نے کہاکہ 2018 میں پی ٹی آئی نے میری کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن جیتی۔اس موقع پر حبیب علی شاہ ،حبیب الرحمان ،نوید الرحمان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
کے پی میں اگلی حکومت ہم بنائیں گے۔ محمودخان کا دعوٰی

سابق وزیر اعلیٰ اور تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے وائس چیئرمین محمود خان نے کہاہے کہ خیبر پختونخوا میں آئندہ حکومت پی ٹی آئی پی بنائے گی، ہم کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن میں جائیں گے،بہت جلد عوامی قوت کا مظاہرہ کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوڈیگرام سوات میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
محمود خان نے کہاکہ میری خواہش تھی کہ پہلے شمولیتی تقریبات کریں اور قابل لوگوں کو شامل کریں جس میں ہم کامیاب ہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جلد اپنا منشور عوام کو پیش کریں گے جو بالکل سادہ اور عوام دوست منشور ہوگا۔ خوازہ خیلہ میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہاکہ ہم جلد اپنا مختصر لیکن جامع منشور بناکر لارہے ہی اور ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ہم عوام کے پاس آئیں گے،محمود خان نے کہاکہ ہمیں حکومت ملے گی تو عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔
In Swat too, PMLN leaders join hands with Pervaiz Khattak,سوات میں بھی خٹک پارٹی نوازلیگ پر ہاتھ صاف کرنے لگی