سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی ہے ۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور گردونواح میں 4.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے،زلزلے کی زیر زمین گہرائی 182 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز پاک، افغانستان ،تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا، تاحال واقعے میں کسی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ گہرائی 205 کلو میٹر تھی اورمرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔