سندھ حکومت نے رواں سال ہزاروں نوجوانوں کو مفت تربیت دے گی
ضلعی سطح پر فری لانسنگ،کمپیوٹر، ڈرائیونگ, اسکل ڈولپمینٹ،آرٹس کی تربیت شامل ہے

کراچی(کوہسار نیوز)سندھ حکومت نے رواں سال ہزاروں نوجوانوں کو ضلعی سطح پر فری لانسنگ،کمپیوٹر، ڈرائیونگ, اسکل ڈولپمینٹ،آرٹس، سمیت دیگر مفت تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے.
وزیر زراعت،وزیر کھیل امور نوجوانان سردار محمد بخش مہر نے کہا ہے کہ رواں سال ہزاروں نوجوانوں کو ضلعی سطح پر فری لانسنگ،کمپیوٹر، ڈرائیونگ,اسکل ڈولپمینٹ،آرٹس، سمیت دیگر مفت تربیت دی جائے گی، محکمہ نوجواناں گزشتہ سال 25 ھزار نوجوانوں کو مختلف اقسام کی تربیت دے چکا ہے.
انہوں نے نوجوانوں کے عالمی دن کے موقعی پر اپنے بیان میں مزید کہا کہ سندھ کے ہر نوجوان کو معاشی خود مختاری کیلئے ہنر مند بنانا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ویژن ہے، سندھ حکومت نے لاکھوں نوجوانوں کو درپیش مسائل سے نکالا، نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، سندھ حکومت مختلف محکموں میں ہر سال لاکھوں نوجوانوں کونئی نوکریاں دےرہی ہے.سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ محکمہ نوجواناں صوبہ کے نوجوانوں کی مدد کے لئے رجسٹرڈ تنظیموں کو بھی فنڈز فراہم کرتا ہے،سندھ حکومت نوجوان نسل کو کھیلوں کے میدان کی طرف راغب کرنے کے لئے ہر وقت کوشاں ہے۔
Sindh government will provide free training to thousands of youth, سندھ حکومت نوجوانوں کومفت تربیت دےگی