سنبل بیاہ، مری میں تیسرے سالانہ سیمینار کا انعقاد 2 جولائی کو ہو گا
عصر تا عشاء دورانیے کے سیمینار کے 3 سیشن ہوں گے

تیسرا سالانہ تاریخی سیمینار بہ حوالہ کوہسار مری
بر رہائش معروف شاعر، استاد اور دانش ور پروفیسر اشفاق کلیم عباسی، سنبل بیاہ، مری میں منعقد ہونے والی سالانہ تقریب اب کوہسار کی ایک تاریخی علمی و ادبی تقریب کا روپ دھار چکی ہے۔ گزشتہ برس اس میں اڑھائی سو کے قریب حاضرین نے شرکت کی۔ طاہرہ حبیب جالب، جاوید احمد ، جہانگیر مخلص، اقبال احمد قمر، ذیشان مرتضی، حسن ظہیر راجہ اور دیگر شعراء کی شرکت نے مشاعرے کو آل پاکستان مشاعرے میں تبدیل کر دیا تھا۔
سردار باز خان کی جنگ آزادی 1857ء میں جدوجہد اور قربانی پر پہلی بار سیمینار منعقد ہوا۔ مقررین نے تاریخی حقائق بیان کرتے ہوئے نوجوان نسل کو اس جانب راغب کرنے کی کامیاب کوشش کی کہ سردار باز خان اور ان کے ساتھیوں کی جدوجہد آزادی کے حوالے سے تاریخی حوالوں کا تحقیقی کام کرنے کا آغاز کیا جائے۔ تاریخ سے سبق حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ حقیقت اور فسانے کو علاحدہ کیا جائے۔
امسال بھی تقریب کے تین سیشن رکھے گئے ہیں۔
پہلا سیشن – کوہسار مری کے نامور اہل قلم
- علامہ مضطر عباسی
- سلیم شوالوی
- بابو انور عباسی
اس ابتدائی سیشن کی صدارت معروف قانون دان جناب نذیر عباسی ایڈووکیٹ کریں گے ۔ جب کہ نسیم عباسی، پروفیسر اشفاق کلیم عباسی اور حافظ سعید احمد سعود مذکورہ بالا اہل قلم کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار فرمائیں گے ۔
دوسرا سیشن-کوہسار مری، ماضی، حال، مستقبل
ثقافت، سماج اور اقدار — مسائل اور پیش بندی
اس سیشن کی صدارت معروف صحافی اور دانش ور جناب جاوید صدیق کریں گے ۔ جب کہ درج ذیل دانش ور اپنے اپنے موضوعات پر گفتگو کریں گے
- جناب پروفیسر کامران خان – ہمارا سماج اور سیرت نبوی کا انقلابی پہلو
- جناب وجیہہ الاسلام عباسی – کوہسار مری اور اس کا انتظامی مستقبل
- جناب پروفیسر آفتاب تابی – ہمارا نظام تعلیم، بہ حوالہ خصوصی، مری کے تعلیمی ادارے
- جناب ڈاکٹر عابد عباسی – مری کا بدلتا سماج ۔ چیلنجز اور عصری تقاضے
تیسرا سیشن – (حصہ اول) رونمائی کتب
- رنتن 3 – علامہ مضطر عباسی
- رنتن 4 – پہاڑی غزل نمبر
- آنکھیں، یقیں، چراغ – شعری مجموعہ ۔۔احمد ریاض
- اس سیشن کی صدارت پہاڑی زبان میں 9 کتب کے مصنف افسانہ نگار، ناول نگار، کالم نگار، استاد ڈاکٹر محمد صغیر خان کریں گے ۔ جب کہ راشد عباسی، پروفیسر اشفاق کلیم عباسی اور احمد ریاض مذکورہ بالا کتب کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار فرمائیں گے ۔
تیسرا سیشن – (حصہ دوم) مشاعرہ
مشاعرہ کی صدارت معروف شاعر جناب فاروق صابر (آزاد کشمیر) فرمائیں گے. جب کہ مہمان خصوصی جناب اعجاز نعمانی (آزاد کشمیر) اور مہمان اعزاز جناب احمد ریاض (ایبٹ آباد) ہوں گے۔
مشاعرے میں درج ذیل شعراء اپنا کلام پیش کریں گے۔
- ڈاکٹر محمد صغیر (آزاد کشمیر)
- پروفیسر اشفاق کلیم عباسی
- جناب باؤ جمیل احمد
- جناب تیمور ذوالفقار
- چوہدری عابد حسین
- جناب اظہر حیات
- جناب ناصر نقاش
- جناب عماد عباسی
- جناب وسیم جبران
- جناب قدوس قدسی
- راشد عباسی (راولپنڈی)
کوہسار کے علم دوست اور باشعور دوست ایسی تقریبات میں ضرور شرکت کریں اور کوہسار کی نابغہ روزگار شخصیات کے علم اور تجربے سے استفادہ کرنے کے لیے ان سے مکالمہ کریں۔
کسی قسم کی رہنمائی اور مزید معلومات کے لیے درج ذیل واٹس ایپ نمبر پر میسج کیا جا سکتا ہے۔۔۔
03458566708