سعودی عرب،عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ،5 افراد جاں بحق

سعودی عرب،عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ،5 افراد جاں بحق

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے، جس میں 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سعودی ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ بس حادثے میں متعدد زائرین زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق عمرہ زائرین کا تعلق پاکستان کے ضلع بہاولنگر سے ہے۔

جاں بحق ہونے والی خاتون کے بھائی محمد خالد کا کہنا ہے کہ بدر سے مدینہ جاتے ہوئے بہن اور کزن بس حادثے میں جاں بحق ہوئیں۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو