رمضان میں مسجد الاقصیٰ کو قلعہ میں تبدیل کردیا

رمضان المبارک کے پیش نظر اسرائیل نے مسجد الاقصیٰ میں اضافی فوجی دستے تعینات کر دیے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مسجدالاقصٰی کامپلیکس میں مزید فوجی دستے تعینات کیے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے دستوں کی تعیناتی رمضان میں فلسطینیوں کی جانب سے مسجد الاقصیٰ میں تراویح کی نماز کی ادائیگی کے پیش نظر کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے سیکیورٹی کا نام دے کر فوجی دستوں کو تعینات کیا ہے۔

جبکہ مقبوضہ یروشلم کے رہائشیوں کو ٹیکسٹ میسج کے ذریعے تنبیہہ کی گئی ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں ملوث افراد سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے مسجد الاقصیٰ میں فلسطینیوں کو نماز کی ادائیگی سے بھی روک دیا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز محض 40 سے زائد عمر کے نمازیوں کو ہی مسجد الاقصیٰ میں نماز کی ادائیگی کی اجازت دی گئی تھی۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو