رمضان المبارک کے چاند کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج

 

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں منعقد ہوگا۔
اجلاس کی صدارت مرکزی رویت لال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر ازاد کریں گے۔
اس حوالے سے وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا کہ ملک بھر میں زونل اور ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے جبکہ وفاقی دارالحکومت کی زونل روایت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگا۔
ترجمان کے مطابق موصولہ شہادتوں کے پیش نظر رمضان المبارک کے چاند کی رویت کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کریں گے۔
دوسری جانب سپارکو نے رمضان المبارک کے چاند کی پیشگوئی کر دی ہے۔سعودی عرب میں یکم مارچ جبکہ پاکستان میں دو مارچ بروز اتوار پہلا روزہ ہونے کا امکان ہے۔
سپارکو کے ترجمان کے مطابق نیا چاند 28 فروری کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح پانچ بج کر 45 منٹ پر پیدا ہوگا اور اسی دن غروب افتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے ہوگی جبکہ 28 فروری کو کم بلندی اور فاصلے کی وجہ سے چاند کا نظر آنا مشکل ہوگا۔

زکوٰۃ کی کٹوتی کتنی رقم پر ہو گی؟

رمضان المبارک کا چاند نظر انے کی صورت میں زکوۃ کے طے شدہ نصاب کے مطابق سیب ایک اکاؤنٹس میں سے ایک لاکھ 89 ہزار 689 روپے پر زکوۃ منہا کی جائے گی جبکہ کرنٹ اکاؤنٹس زکوۃ کی کٹوتی کے حوالے سے مستثنی ہوں گے۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو