راولپنڈی کے 13 حلقوں سے کون جیتا ،کون ہارا ؟

‏کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے راولپنڈی ڈویژن کی 13 نشستوں پر دھاندلی کر کے ہارے ہوئے امیدواروں کو جتوانے اور جیتے ہوئے امیدواروں کو ہرانے کا اعتراف کیا ہے۔

 

قارئین کی دلچسپی کے لیے ہم ذیل میں راولپنڈی ڈویژن کے تمام حلقوں کی تفصیل پیش کر رہے ہیں کہ کون کس کے مد مقابل تھا۔یہ عمل قابل ذکر ہے کہ راولپنڈی وہ واحد

 

۔ڈویژن ہیں جہاں سے مسلم لیگ نون نے کلین سویپ کیا ہے جبکہ 2018 کے الیکشن میں ان میں سے بیشتر ہیلتھ کے تحریک انصاف کے امیدوار جیت گئے تھے۔

این اے 49 اٹک سے ن لیگ کے شیخ آفتاب احمد کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے میجر ریٹائرڈ طاہر صادق کو شکست ہوئی۔

این اے 50 اٹک ٹو سے مسلم لیگ ن کے ملک سہیل خان جیتے اور پی ٹی آئی کی ایمان وسیم کو شکست کا سامنا ہوا۔

این اے 51 مری سے ن لیگ کے راجہ اسامہ سرور کامیاب قرار پائے اور پی ٹی آئی کے میجر لطاسب ستی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

این اے 52 گوجر خان سے پیپلزپارٹی کے راجہ پرویز اشرف کو فتح ملی اور پی ٹی آئی کے طارق عزیز بھٹی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

این اے53 سے ن لیگ کے راجہ قمر السلام کو کامیابی ہوئی اور پی ٹی آئی کے اجمل صابر راجہ ہار گئے۔

این اے 54 سے ن لیگ کے عقیل ملک کو فتح ہوئی اور پی ٹی آئی کی عذرا مسعود کو شکست کا سامنا ہوا۔

این اے 55 راولپنڈی سے ن لیگ کے ملک ابرار احمد جیتےاور پی ٹی آئی کے بشارت راجہ ہار گئے۔

این اے 56 راولپنڈی سے ن لیگ کے حنیف عباسی جیت گئے اور پی ٹی آئی کے شہریار ریاض کو شکست ہوئی۔

این اے 57 راولپنڈی سے ن لیگ کے دانیال چوہدری الیکشن جیت گئے اور پی ٹی آئی کی سیمابیہ طاہر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

این اے 58 چکوال سے ن لیگ کے طاہر اقبال جیت گئے اور ایاز امیر کو ناکامی ہوئی۔

این اے 59 چکوال سے ن لیگ کے سردار غلام عباس کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے رومان احمد ہار گئے۔

این اے 60 جہلم سے ن لیگ کے بلال اظہر کیانی کو فتح اور پی ٹی آئی کے حسن عدیل کو شکست ہوئی۔

این اے 61 سے ن لیگ کے چودھدری فرخ الطاف پی ٹی آئی کے شوکت اقبال مرزا کے مقابلے میں جیت گئے۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو