راولپنڈی میں سینما پرقبضے کی لڑائی۔فائرنگ سے دو ہلاک

راولپنڈی کے علاقے راجہ بازار میں سینما کی بلڈنگ پر قبضے کی جنگ نے دو جانیں لے لیں۔
فائرنگ کی زد میں آ کر جان بحق ہونے والے ایک نوجوان صارم کا تعلق دھیر کوٹ ازاد کشمیر سے بتایا جاتا ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق راجہ بازار لیاقت باغ روڈ پر موتی مسجد کے قریب دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا
جس سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔
اس دوران دونوں طرف سے مسلح افراد آ زادانہ طور پر فائرنگ کرتے رہے
جس کے زد میںآ کر دو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق دونوں گروپوں کے درمیان نشاط سینما کی عمارت پر قبضے کی لڑائی چل رہی ہے۔