راولپنڈی میں آئل ٹینکر سڑک پر الٹ گیا،تیل میں آگ لگ گئی

راولپنڈی کےعلاقہ اولڈ ائیرپورٹ روڈ پر دس ہزار لیٹر برادر آئل ٹینکر سڑک پر الٹ گیا جس سے تیل  میں آگ لگ گئی ،تاہم تین گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ائر پورٹ کی حدود اولڈ ائیر پورٹ کے سامنے وی وی آئی پی روٹ کی سڑک پر تیل بردار ٹینکر نامعلوم وجوہات کی بنا پر حادثہ کا شکار ہو کرالٹ گیا جس سے اس میں لدا ہو تیل سڑک پر بہنے لگا اور دو فرلانگ تک پھیل گیا ۔ حادثہ میں لگنے والی آگ بھی سٹرک کی ایک جانب دور تک پھیل گئی ، جس کے نتیجے میں سڑک پر ٹریفک رک گئی۔

مقامی پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا اور متاثرہ علاقہ کا محاصرہ کر لیا، ریسکیو 1122 اور دیگر سرکاری اداروں کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے  کیلئےآپریشن شروع کر دیا گیا ، ریسکیو آپریشن تین گھنٹے تک جاری رہا اور اس کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ۔  کولنگ اور دیگر ریسکیو ورک رات گئے تک جاری رہا ۔پولیس کی بر وقت کارروائی سے اردگرد کی املاک کو خالی کرا یا گیا ،

ترجمان پولیس نے بتایا کہ سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر ایس ایچ او ایئرپورٹ اور ٹیم موقع پر موجود رہے، ٹریفک کو جائے وقوعہ کی جانب جانے سے روک کر ڈائیورٹ کیا گیا ہے، ۔ ترجمان ریسکیو 1122 عثمان گجر کے مطابق ایک شخص جھلس کر زخمی ہوا جس کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، ریسکیو آپریشن میں
12 ایمرجنسی گاڑیاں اور 30 ریسکیو اہلکار فائر فائٹنگ اینڈ ریسکیو آپریشن میں مصروف رہے۔

An oil tanker overturned on the road in Rawalpindi, the oil caught fire،راولپنڈی میں آئل ٹینکر سڑک پر الٹ گیا،تیل میں آگ لگ گئی
ایک تبصرہ چھوڑ دو