دوران سرجری مریض پر تشدد کرنے والا چینی ڈاکٹر معطل

چین میں آنکھوں کے ہسپتال میں سرجری کے دوران مریض کو سر میں مکے مارنے پر چینی ڈاکٹر کو معطل کر دیا گیا۔
چینی حکام نے ہسپتال میں اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جس میں ایک سرجن نے مبینہ طور پر ایک مریض کو سرجری کے دوران مکے مارے تھے۔
اس واقعے کا ایک کلپ گذشتہ ہفتے چینی سوشل نیٹ ورکس پر شائع ہوا ،
جس نے لوگوں کے غصے کو بھڑکا دیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ 2019 ء میں پیش آنے والے اس
واقعے کے بعد، “اس سرجن کو معطل جبکہ ہسپتال کے ڈائریکٹر کو برطرف کر دیا گیا تھا۔”
غیر ملکی خبر رساں ادارے نے واقعے کی تصدیق کے لیے ارچین سے رابطہ کیا ہے
، جو چین میں آنکھوں کے ہسپتالوں کا سلسلہ چلاتا ہے۔
ویڈیو میں، سرجن “آنکھ کی سرجری کے دوران ایک مریض کے سر میں تین بار گھونسہ مارتا نظر آتا ہے۔”