kohsar adart

دنیا کے88 ممالک میں 20 ہزار پاکستانی قید ہونے کا انکشاف

دنیا بھر کے 88 ممالک میں 20 ہزار پاکستانیوں کے جیلوں میں قید ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

بدھ کو قومی اسمبلی میں بیرون ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات پیش کی گئیں، جس میں 88 ممالک میں 20ہزار پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف ہوا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ جیلوں میں سزائےموت کے 68 پاکستانی قیدی بھی شامل ہیں ، ان پاکستانی قیدیوں کو دہشت گردی ،قتل اور منشیات اسمگلنگ پر سزائے موت سنائی گئی۔ رپورٹ میں کہنا تھا کہ یواے ای میں 5292، سعودی عرب میں10432پاکستانی ، ملائیشیا میں 463،برطانیہ میں 321،عمان میں 578پاکستانی قید ہیں۔

 

اسی طرح ترکیہ میں 3 سو 87 ، بحرین میں 3 سو 71 ، یونان میں 598 پاکستانی ، چین میں 4سو 6، جرمنی میں 90 اور عراق میں 40پاکستانی ، امریکا میں 114، سری لنکا میں 89 اور اسپین میں 92پاکستانی جیلوں میں قید ہیں۔ اس کے علاوہ افغانستان میں 85،جنوبی افریقہ میں48،فرانس میں 186 پاکستانی قید ہیں۔

20 thousand Pakistani prisoners in 88 countries ،دنیا کے88 ممالک میں 20 ہزار پاکستانی قید
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More