kohsar adart

خطرات سے کھیلنا ہی کھلاڑی کا کام ہوتا ہے، فیصل واوڈا

جیسے جیسے مشکلات آئیں گی، ہم آگے بڑھتے رہیں گے، خطرات رہتے ہیں، خطرات سے کھیلنا کھلاڑی کا کام ہوتا ہے۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ خطرات رہتے ہیں، جن سے کھیلنا ہی کھلاڑی کا کام ہوتا ہے۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ آئینی ترمیم بھی آخری نہیں، ترمیم پر ترمیم ہوتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے مشکلات آئیں گی، ہم آگے بڑھتے رہیں گے، خطرات رہتے ہیں، خطرات سے کھیلنا کھلاڑی کا کام ہوتا ہے۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے ترمیم کا نہیں، شقوں کا ساتھ دیا، بانی پی ٹی آئی کو یہاں تک پہنچانے والوں کی نشاندہی کرتا رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں خان صاحب سے جو گالم گلوچسننا پڑی وہ تاریخ کا حصہ ہے، بانی پی ٹی آئی کیخلاف پریس کانفرنس کرنےوالے بےشرم بیٹھے تھے۔


 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More