top header add
kohsar adart

حنیف عباسی اورسعد رفیق کے ساتھ پی ٹی آئی خواتین کا جھگڑا

اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور حنیف عباسی کا خواتین کچھ خواتین سے آمنا سامنا ہوا ہے جس میں کافی تلخ کلامی اور ہاتھا پائی بھی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ایف 6 میں لیگی رہنما حنیف عباسی اور خواجہ سعد رفیق کے ساتھ دو خواتین کا جھگڑا ہوا۔

خواتین کی جانب سے لیگی رہنماؤں کے ساتھ بدکلامی کی گئی۔

حنیف عباسی نے موبائل میں ویڈیو بنانی شروع کی تو ہاتھا پائی شروع ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق خواتین کی جانب سے لیگی رہنماؤں کا گریبان بھی پکڑا گیا۔

واضح رہے کہ اس واقعے کی کوئی ویڈیو فوٹیج سامنے نہیں آسکی ہے، تاہم، پولیس کی جانب سے دونوں لیگی رہنماؤں کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تصدیق کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے لیگی قیادت کی جانب سے تاحال کوئی تحریری درخواست موصول نہیں ہوئی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More