حماس ہتھیار ڈال دے یا مرنے کیلئے تیار رہے، اسرائیلی وزیر دفاع کی دھمکی

اسرائیلی وزیر دفاع نے دھمکی دی ہے کہ حماس ہتھیار ڈال دے یا پھر دوسری صورت میں مرنے کیلئے تیار رہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع کا بیان اس وقت سامنے آیا جب اسرائیلی حملوں پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے القسام بریگیڈ نے صیہونی فوج پر لبنان سے راکٹ داغے جس سے قابض فورسز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں  اسرائیلی ٹینکوں نے غزہ کا محاصرہ کرلیا

القسام کی جانب سے شمالی اسرائیل کے علاقے کریات شمونہ میں 12 راکٹ فائر کیے گئے

جن سے متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں،

غزہ کی جانب بڑھنے والے فوجیوں پر ڈرون سے حملہ کیا گیا جس سے صیہونی فوج کو

بھاری جانی نقصان بھی اٹھانا پڑا۔

 

ایک تبصرہ چھوڑ دو