حماس کے اسرائیل پر راکٹ حملے ، 22 اسرائیلی ہلاک

حماس کے اسرائیل پر راکٹ حملے ، 22 اسرائیلی ہلاک

حماس کے اسرائیل پر راکٹ حملے ، 22 اسرائیلی ہلاک
حماس کے اسرائیل پر راکٹ حملے ، 22 اسرائیلی ہلاک

حماس اور اسرائیل کے درمیان نئی جنگ چھڑ گئی ، اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ کے سربراہ نے اسرائیل کے خلاف بڑی کارروائی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پانچ ہزار میزائل داغنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ اسرائیل کی جانب سے بھی غزہ پر بمباری کی گئی ہے ۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس کے عسکری ونگ کے کمانڈر محمد الضیف ’ابو خالد‘ کی طرف سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آپریشن ’طوفان الاقصیٰ میں اسرائیل پر پانچ ہزار میزائل داغے جا رہے ہیں ۔

سربراہ محمد الضیف نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ زمین پر آخری قبضے کو ختم کرنے کی سب سے بڑی جنگ کا دن ہے، ہم نے یہ کہنے کا فیصلہ کرلیا کہ اب بس بہت ہوچکا ، ہم نے غاصب (اسرائیل) کے تمام جرائم کا سلسلہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اُن کی بلا احتساب اشتعال انگیزی کا وقت ختم ہو گیا۔

ہفتے کی صبح 7 بجے غزہ کی پٹی سے اچانک لاتعداد راکٹ اسرائیل پر داغے جانے کا سلسلہ شروع ہوا جس کے بعد اسرائیل کے طول وعرض میں خطرے کے سائرن بج اٹھے، غزہ کے مختلف علاقوں سے راکٹ باری کی آوازیں گونجتی رہیں۔
سال 2021 میں حماس اور اسرائیل کے درمیان دس دنوں تک جاری رہنے والی لڑائی کے بعد یہ حملہ شدید تصور کیا جا رہا ہے۔
اسرائیلی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ غزہ سے عسکریت پسند اسرائیلی علاقوں میں گھس گئے ہیں، اسرائیلی حکام کاکہنا ہے کہ حملوں میں22اسرائیلی ہلاک جبکہ 200سے زائد افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی حکام کا بتانا ہے کہ حماس نے اسرائیل میں ایک پولیس سٹیشن کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے ، غزہ کی پٹی کے آس پاس کے علاقے کے رہائشیوں کو اپنے گھروں میں رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔

https://x.com/adham922/status/1710521725392126445?s=20
اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ کا کہنا ہے کہ حماس نے اسرائیل کے خلاف جنگ شروع کر کے ایک ’سنگین غلطی‘ کردی ہے
اسرائیل نے جوابی کارروائی میں غزہ پربمباری کی جس کے نتیجے میں 20فلسطینی شہید جبکہ 500 سے زائدزخمی ہوگئے ۔

یہ بھی پڑھیں عمرہ زائرین کی آڑ میں سعودیہ جانیوالے مزید 4 بھکاری گرفتار

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی زیرِ صدارت ملٹری ہیڈ کوارٹرز میں ہنگامی اجلاس جاری ہے جبکہ اسرائیلی وزیر دفاع نے ریزرو فوجیوں کو طلب کرنے کی بھی منطوری دے دی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی فوج نے جنگی حالات کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو