جہلم کے گھر میں تہرے قتل کی خوفناک واردات

جہلم کے ایک گھر میں تہرے قتل کی خوفناک واردات سامنے آئی ہے، جہاں ایک شخص نے بیوی-سالی اور بیٹے کوقتل کرکے خودکشی کر لی۔
یہ المناک واقعہ ویسٹ کالونی گورا قبرستان کے علاقے میں پیش آیا- ایک بچی سکول میں ہونے کی وجہ سے بچ گئی۔
پولیس کے مطابق جہلم تھانہ صدر کے علاقہ ویسٹ کالونی گورا قبرستان میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی ،سالی اور بیٹے کو قتل کردیا اور اس کے بعد خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق شاہد فاروق گورا قبرستان کے قریب کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھا ۔اس فیملی کی ایک بچی جو سکول گئی ہوئی تھی واپس آئی تو گھر میں چار لاشیں خون میں لت پت پڑی تھیں۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی افسران سمیت پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چار افراد کے قتل کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی تاہم لاشوں کو پوسٹ مار ٹم اور ضروری کاروائی کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔
Terrible incident of tripple murder in Jhelum ,جہلم کے گھر میں تہرے قتل کی خوفناک واردات