جنوبی ایشیا میں امن کی کنجی کشمیر ہے، نگران وزیراعظم
جنوبی ایشیا میں امن کی کنجی کشمیر ہے، نگران وزیراعظم
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کاکہنا ہے کہ پاکستا ن اور بھارت کے درمیان امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ہونا ضروری ہے،
بھارت سمیت خطے کے تمام ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں،بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 9 لاکھ فوجی تعینات کررکھے ہیں،بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے
،بھارت مسلسل مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کررہا ہے، جنوبی ایشیا میں امن کی کنجی کشمیر ہے،
اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنی قراردادوں پر عمل کرنا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں ڈاکٹر امجد ثاقب بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چیئرمین مقرر
نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہاکہ دنیا میں غربت اور بھوک میں اضافہ ہو رہا ہے،حکومت معیشت کو ٹھیک کرنے میں سنجیدہ ہے،
پاکستان کو خوراک، تیل اور معاشی چیلنجوں کا سامنا ہے، سی پیک کی وجہ سے پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہوا،نگران وزیراعظم نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا،
موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا، موسمیاتی تبدیلی اور کورونا وبا کی وجہ سے معاشی بحران پیداہوا،معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے دنیا کو ملکر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے
،سیلاب نے پاکستان کا بنیادی ڈھانچہ تباہ کرکے رکھ دیا۔ ان کا کہناتھا کہ پاکستان میں معاشی استحکام کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں
،افغانستان سے کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش پاکستان میں دہشتگرد حملے کررہے ہیں،نگران وزیراعظم نے کہاکہ بھارت خطے میں انتہا پسندی کو فروغ دے رہا ہے،
یہ بھی پڑھیں تمام سیاستدان الیکشن سے پہلے حفاظتی ضمانت کرا لیں،پرویز الہی کا مشورہ
دنیا کو دہشتگردی بشمول بھارت جیسی ریاستی دہشتگردی کو ختم کرنا ہوگا،
ہندوتوا جیسے نظریات نے ہی اسلامو فوبیا کو دنیا میں بڑھایاہے۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہاکہ ترقی کیلئے امن لازم ہے،
افغانستان کے امن سے خطے کا امن جڑا ہوا ہے،
افغانستان میں عالمی امداد کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے،ان کاکہناتھا کہ مشرق وسطیٰ میں
دیرپاامن دو ریاستی حل کے ذریعے ہی ممکن ہے،اسلامو فوبیا کی وجہ
سے مسلمانوں پر حملے کئے جا رہے ہیں۔