جماعت اسلامی کا احتجاج، اہلکاروں پر پتھراؤ، پولیس کی شیلنگ

امیر جماعت اسلامی اسلام آباد کی گرفتاری کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے،

جماعت اسلامی کا آبپارہ چوک میں احتجاج، کارکنوں کا پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ، پولیس نے جوابی شیلنگ اور لاٹھی چارج سے سرینگر ہائی وے خالی کرا لیا۔
یہ بھی پڑھیں ہر حال میں غزہ مارچ کرینگے،نہیں چاہتے اسلام آباد انتظامیہ کی بدنامی ہو،سراج الحق
جماعت اسلامی کے کارکنان نے میاں محمد اسلم کی قیادت میں کشمیر ہائی وے پر دھرنا دیا، سیکڑوں کارکنوں نے ٹائر جلا کر کشمیر ہائی وے بلاک کر دیا، میاں محمد اسلم نے امیر جماعت اسلامی سمیت دیگر کارکنان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں نوازشریف کو موقع ملا اس نے سب کو زیرو کر دیا،اعتزاز احسن
اس موقع پر سجاد احمد عباسی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی نے کہا کہ فلسطین سے
اظہار یکجہتی کے لیے کل ہر صورت غزہ مارچ ہو گآ۔