kohsar adart

جماعت اسلامی نے بجلی ٹیرف میں اضافہ ڈرون عوام پرحملہ قرار دیدیا

جماعت اسلامی نے بجلی ٹیرف میں اضافہ ڈرون عوام پرحملہ قرار دیدیا

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ حکومت نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ٹیرف میں مزید اضافہ کر کے مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور ڈرون حملہ کر دیا ہے،جس سے بجلی کی چوری اور کر پشن میں مزید اضافہ ہو گا۔

مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور ڈرون حملہ کر دیا ہے
مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور ڈرون حملہ کر دیا ہے

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے 2ستمبر کی ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال سے بجلی ٹیرف میں اضافہ کے خلاف جس احتجاجی تحریک کا آغاز کیا تھا، اس میں مزید تیزی لائی جا ئے گی،انھوں نے کہا سودی نظام،کرپشن، وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم اور وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کر کے ہی ملکی معیشت کو بہتر بنا یا جا سکتا ہے

۔ان خیا لا ت کا اظہار انھوں نے پنجا ب کیش اینڈ کیری کی نئی برانچ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔

یہ بھی پڑھیں سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 10 دہشت گرد جہنم واصل

میاں محمد اسلم نے کہا ملک میں ڈالر اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے فوائد عوام تک نہیں پہنچے بلکہ اس کا فائدہ بھی مافیاز ہی کو ہوا ہے،

نگران حکمران بھی سابقہ حکمرانوں کا تسلسل ہی ہیں،نگرانوں کو بھی آئی ایم ایف نے بجلی کے بلوں کی قسطوں میں ادا کر نے کی اجازت نہیں دی،یہ ملک کی آزادی اور خود مختاری پر سوالیہ نشان ہے،

انھوں نے کہا جماعت اسلامی کی بجلی کے بلوں، ڈالر اور پٹرولیم مصنوعات کی

قیمتوں میں کمی کے فوائد عوام تک پہنچنے اور عوام کو ریلیف نہ ملنے تک

پرامن جمہوری جدوجہد جاری رہے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More