جامع مسجد صدیق اکبرؓ مری میں حفاظ کرام کی دستار بندی

مہمان خصوصی مکہ مکرمہ کے معروف عالم شیخ سیف اللہ مدنی تھے۔علما اور اہل علاقہ کی بھی شرکت

جامع مسجد صدیق اکبرؓ میں حفظ  قرآن کی سعادت حاصل کرنے والوں کی دستار بندی کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی مکہ مکرمہ کے معروف عالم شیخ سیف اللہ مدنی تھے ۔

تقریب دستار بندی میں علمائےکرام قاری طارق عباسی قاری عقیل عباسی مولانا عامر عباسی اور اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر مہمان خصوصی شیخ سیف اللہ مدنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک اللہ پاک کی عظیم کتاب ہے ۔خوش نصیب نوجوان حافظ زین العابدین ولد محمد زاہد ساکن جاوا بانسرہ گلی مری نے ڈھائی سال کے عرصہ میں قرآن پاک کو حفظ کرنے کا شرف اللہ پاک نے بخشا انہوں نے جامع عباسیہ جی پی اوچوک میں ابتداسے آخرت تک قاری محمدعقیل عباسی کی نگرانی میں حفظ مکمل کیا اس میں والدین اوراساتذہ اکرام کا کردار قابل تحسین ہے۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو