تحریک انصاف کے رہنما کامران بنگش ضمانت کےفورا” بعد گرفتار

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کامران بنگش عدالت سے ضمانت ملنے کے فورا بعد گرفتار کر لیے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کے خلاف پولیس پر فائرنگ اور تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کو پناہ دینے کے کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔

بعد ازاں عدالت نے کامران بنگش کی درخواست ضمانت منظور کر لی اور انہیں دو لاکھ روپے کے ضمانتی مجلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

f95a7aad d271 4033 b025 7abeeee842b7 jpg

دوسری طرف پولیس نے ضمانت سے قبل ہی کامران بنگش کو دوسرے کیس میں گرفتار کر لیا جس کے بعد انہیں ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کامران بنگش پر عوام کو اشتعال دلانے کا الزام ہے ۔

۔

PTI leader Kamran Bangash arrested immediately after bail,تحریک انصاف کے رہنما کامران بنگش ضمانت کےفورا" بعد گرفتار
ایک تبصرہ چھوڑ دو