تایا زاد بھائیوں نے زمین تنگ کر دی،نیلم کے حسن میر کی فریاد

ضلع نیلم بور بالا کے رہائشی حسن میر ولد مظفر میر پر حقیقی تایا زاد بھائیوں نے زمین تنگ کر دی ،متاثرہ شخص نے دہائی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم ، چیف سیکرٹری ، انسپکٹر جنرل پولیس اور ایس ایس پی نیلم مجھے تحفظ اور انصاف دلائیں ۔
تفصیلات کے مطابق ضلع نیلم بور بالا کے رہائشی حسن میر نے مظفرآباد میں صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ طفیل میر ، اسلم میر ، شفیق میر ، طاہر میر ، ناصر میر اور علی اصغر میر سکنہ بور بالا مجھے اور میں بچوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ، آئے روز ہمیں مار پیٹ کر اپنی ہی زمین اور مکان سے نکلنے پر مجبور کر رہے ہیں ، شیلٹر اور زمین میری ذاتی ہے ، میں ایک غریب آدمی ہوں ، محنت مزدوری کر کے اپنے بال بچوں کا پیٹ پالتا ہوں ، یہ لوگ مجھے آئے روز قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور میری زمین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں ۔
حسن میر نے کہا کہ مجھے اور میرے بال بچوں کی جان کو خطرہ ہے ، میں کمزور آدمی ہوں ان کا مقابلہ نہیں کر سکتا ، اپنے بچوں کی حفاظت کی خاطر محنت مزدوری کے لیے باہر بھی نہیں جا سکتا اور اب نوبت فاقوں تک آ گئی ہے ۔ حسن میر نے وزیراعظم ، چیف سیکرٹری ، انسپکٹر جنرل پولیس سے اپیل کی کہ مجھے ان ظالموں کے ظلم سے نجات دلائیں اور ضلع نیلم کی انتظامیہ مجھے اور میرے بچوں کو تحفظ فراہم کریں تاکہ میں باہر جا کر محنت مزدوری کر کے اپنی بال بچوں کا پیٹ پال سکوں ۔