بیروٹ خُورد سنگریڑی میں چیتے کا حملہ، خاتون سمیت تین افراد زخمی

وائلڈلائف حکام کی غفلت نے انسانی جانیں خطرے میں ڈال دیں, زخمی اسپتال منتقل

ایبٹ آباد کے سرکل بکوٹ بیروٹ خُورد گاؤں سنگریڑی میں چیتے نے حملہ کر کے خاتون سمیت خاندان کے تین افراد کو زخمی کر دیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق واقعہ پیر کی سہ پہر پیش آیا جب چیتا گاؤں میں گھس آیا اور گھر میں موجود افراد پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں گھر کے تین افراد نصرت بی بی ،فرحان اور عدنان شدید زخمی ہو گئے۔

e4d04bd6 2a64 499f a59c 312875aeaa73

ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم فوراََ موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو ابتدائی طبعی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔ واضح رہے کہ وائلڈ لائف حکام کی غفلت کے باعث ایبٹ آباد کے مضافاتی علاقوں اور گرد و نواح میں جنگلی جانور اکثر ابادی میں گھس اتے ہیں اور جانوروں کو ہلاک کرنے کے علاوہ انسانوں پر بھی حملہ اور ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں اب تک متعدد افراد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں بکریاں اور دیگر جانور ان حملوں میں مارے جا چکے ہیں۔

Leopard attack, three people including woman injured،بیروٹ خُورد سنگریڑی میں چیتے کا حملہ
ایک تبصرہ چھوڑ دو