بہت شواہد آچکے،یہ حقائق چھپا نہیں سکیں گے،علیمہ خان
پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہم نے بانی کو بتایا ڈی چوک کا نیا نام ’شہدا چوک‘ رکھ دیا ہے، یہ ہمیشہ رہے گا۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا بہت شواہد آچکے، ویڈیوز بھی آئیں، یہ حقائق چھپا نہیں سکیں گے۔ آج نہیں تو کل سب کچھ ظاہر ہو جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے ہمیں دیوار سے لگا دیا گیا ہے، ہمارے پاس کوئی چوائس نہیں۔
علیمہ خان نے کہا ڈی چوک سانحہ اور 9 مئی کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری 3 سینئر موسٹ ججز سے کروائی جائے۔ پی ٹی آئی کے بے گناہ کارکنان کو رہا کیا جائے۔