بھارتی یوم جمہوریہ پردنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منائیں گے

کشمیری اپنی جدوجہد حصول آزادی تک جاری رکھیں گے۔صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان

صدرآزادکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منا ئیں گےاورکشمیری اپنی جدوجہد کو حصول آزادی تک جاری رکھیں گے۔

کشمیری آج کے دن لندن، نیو یارک، پیرس، برسلز، دی ہیگ، اوسلو، برلن، ڈبلن، جنیوا اور دنیا کے دیگر ممالک میں احتجاجی مظاہرے کر کے دنیا کی توجہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی کی جانب مبذول کرائیں اورمودی سرکار کو یہ باور کرا دیں کہ بھارت کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو اپنے توپ و تفنگ سے زیر نہیں کر سکتا اور کشمیری عوام کی جدوجہد مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک جاری رہے گی۔

President AJK 1

انہوں نے کہا کہ 5اگست 2019کے بعدمقبوضہ کشمیرمیں مکمل لاک ڈاؤن اور کرفیو ہے۔ بھارتی حکومت نے شہریوں سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 26جنوری بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ منانے کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت جمہوریہ نہیں بلکہ ایک نو آبادیاتی فسطائی ریاست ہے جس کے توسیع پسندانہ عزائم نہ صرف ہمسایہ ممالک بلکہ پورے جنوبی ایشیائی خطے کے امن و سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہیں۔

بیرسٹر سلطان نےاقوام متحدہ، بین الاقوامی برادری، انسانی حقوق کے اداروں اور عالمی سول سوسائٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں غیر قانونی اور غیر اخلاقی اقدامات کا فی الفور نوٹس لے اور اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق جموں وکشمیر کے تنازعہ کے حل اور بھارتی حکومت کے ظلم و جبر اور کشمیریوں کی نسل کشی بند کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

بھارتی جمہوریت دنیا کاسب سے بڑا فراڈ ہے۔وزیر اعظم آزادکشمیر

وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ بھارتی جمہوریت اور سیکولرازم دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے سب سے بڑا فراڈ ہے۔ہندوستان میں نہ تو مذہبی اقلیتوں کو آزادی ہے اور نہ ہی ان کے مذہبی مقامات محفوظ ہیں۔جمہوریت کے دعویدار ہندوستان نے گذشتہ 77 سال سے کشمیریوں کا جمہوری حق،حق خودارادیت سلب کر رکھا ہے۔

7e89fa1a 0eb9 4278 ba0b df811714fce7

انہوں نے کہا کہ بھارت کا یوم جمہوریہ ہمارے لیے یوم سیاہ ہے۔مقبوضہ کشمیر میں رائج کالے قوانین صریحاً جمہوری اقدار کیخلاف ہیں۔ 5اگست کے بعد مقبوضہ کشمیر میں جو ہوا کیا وہ جمہوری ملک کرتاہے؟۔تحریک آزادی کشمیر ایشیاکے امن کی تحریک ہے۔ہندوستان میں اقلیتوں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔حکومتی سربراہی میں بابری مسجد کو شہید کرنا، سکھوں کے مقدس مقام گولڈن ٹیمپل پر حملہ کرنا اور عیسائیوں کے چرچ آئے روز جلایا جانا سیکولر ازم نہیں بلکہ ہندتوا نظریات ہیں جن کے مطابق ہندوستان صرف مذہبی جنونی ہندووں کا ملک ہے۔

اپنے خصوصی بیان میں وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر 5اگست2019کے بعد کشمیری عوام کے لیے ایک جیل میں تبدیل ہو چکا ہے۔ ہندوستان کا 5اگست کا اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

 

 

Kashmiris across the world will observe Black Day today,بھارتی یوم جمہوریہ پردنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منائیں گے
ایک تبصرہ چھوڑ دو