kohsar adart

بھارتی مظالم بند نہ ہونے پر خونی لکیر عبور کرنے کا انتبا ہ

 

آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے خبردار کیا ہے کہ اگر بھارتی قابض افواج نے کشمیریوں کا قتل عام بند نہ کیا تو پھر آزاد جموں وکشمیر کے نوجوانوں کو خونی لکیر پار کرنے سے کوئی نہیں روک سکے گا،ہمیں محافظ اور قابض فوج میں فرق کو سمجھنا ہوگا ، مسلح افواج پاکستان کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے ، تاریخ میں پہلی بار بھارتی وزیر دفاع نے بوکھلا کر آزادکشمیر کے وزیراعظم کا نام لے کر دھمکی دی ہے ، واضح کرتا ہوں کہ الحاق پاکستان ہماری منزل ہے ، ہم خوش قسمت ہیں کہ بزرگان دین اور اولیاء کرام کی دعائیں ہمارے ساتھ ہیں ، وسائل تحریک آزادی کشمیر اور عوامی فلاح کے لیے بروئے کار لائیں گے ، جاتلاں انٹر کالج کی بلڈنگ کا ٹینڈر اسی سال کریں گے۔

میں نے اختیار کو اپنوں میں تقسیم کرنے کی روایت ختم کردی ہے ۔تعصب اور برادری ازم کی سیاست کو رد کردیا ہے ، وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی پر سبسڈی دینے پر مشکور ہیں ، کسی ڈسپنسری کو بی ایچ یو یا کسی ہائی سکول کو بغیر سٹاف کے اپ گریڈیشن نہیں کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے کھڑی شریف چیچیاں ہاؤس میں مجمع عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر آزادکشمیر کے وزیر توانائی چوہدری ارشد حسین اور وزیر ہاؤسنگ و فزیکل پلاننگ چوہدری یاسر سلطان نے بھی خطاب کیا۔ وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کی چیچیاں آمد پر ڈسٹرکٹ کونسلر عبدالسلام نے گھڑ سواروں کے ہمراہ استقبال کیا،وزیر اعظم پر گل پاشی کی گئی اور انہیں ہار پہنائے گے،استقبال کرنے والوں نے صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری،وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے حق میں زبردست نعرہ بازی بھی کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More