بھارتی حملے،آزادکشمیر،سرحدی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ

بھارتی حملے،آزادکشمیر،سرحدی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ
بھارت کی جانب سے میزائل حملوں کے بعد آزاد کشمیر اور سرحدی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق مظفرآباد کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے جبکہ علاقے کے حساس مقامات پرطبی عملے کو ہائی الرٹ پررکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔ پاکستان کے 6 مقامات پر 24 حملے،8 شہری شہید،DGISPR
مظفرآباد کے علاقے شنوائی نالہ سے دو کمسن بچیاں زخمی حالت میں سی ایم ایچ منتقل کی گئی ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق بچیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔ پاکستانی افواج نے بھارت کو دھول چٹا دی۔6 جنگی طیارے تباہ
دوسری جانب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے تصدیق کی ہے کہ سیالکوٹ کے تمام سرکاری اسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ تمام سرکاری ملازمین کی چھٹیاں فوری طور پرمنسوخ کر دی گئی ہیں تاکہ ہنگامی صورتحال سے مؤثر طورپرنمٹا جا سکے۔
واضح رہے کہ بھارت میں نصف شب کو بزدلانہ کاروائی کرتے ہوئے پاکستان اور ازاد کشمیر میں پانچ شہروں کو میزائلوں کا نشانہ بنایا تھا یہ تمام حملے شہری ابادیوں میں کیے گئے جن میں مساجد اور گھر نشانہ بنے۔حملوں میں شہید ہونے والوں میں دو بہن بھائیوں کے علاوہ ایک خاتون ایک معمر شہری اور دیگر شامل ہیں جبکہ 35 سے زائد افراد زخمی ہیں۔