top header add
kohsar adart

بھارتی جارحیت کیخلاف کشمیری آج دنیا بھر میں یوم سیاہ منائیں گے

۔بھارتی جارحیت کیخلاف کشمیری آج دنیا بھر میں یوم سیاہ منائیں گے۔

وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے انسانیت شرما گئی ،27 اکتوبر1947 کو ہندوستان نے بین الاقوامی قوانین اور اخلاقیات کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے نہتے اور بے گناہ کشمیریوں کی امنگوں کے برعکس جبر، ظلم وتشدد اور دہشت گردی کے ذریعے کشمیر میں اپنی فوجیں اتار کرریاست کے ایک بڑے حصہ پر جابرانہ قبضہ کیا اور اس کے بعد انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ایسا دور شروع ہوا کہ کشمیریوں کو ان کے بنیادی انسانی حقوق سے ہی یکسر محروم کردیا گیا۔

بجلی بلوں پراحتجاج صارفین کا حق ہے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر

آج27اکتوبر کو خونی لکیر کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری، مقبوضہ جموں کشمیر پر ہندوستان کے غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 27اکتوبر یوم سیاہ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے کبھی بھی ہندوستان کے غیر قانونی قبضے کو قبول نہیں کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب کشمیریوں پر ظلم نہ ہوتا ہو۔ نہتے کشمیریوں پر ایسے مظالم ڈھائے گئے ہیں کہ انسانیت بھی شرما گئی ہے۔ حریت قیادت عقوبت خانوں میں ریاستی جبر کا مقابلہ کررہی ہے، ہزاروں خواتین کی عصمت دری کی گئی ہے جبکہ آئے روز کشمیریوں کی املاک کو تباہ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی تاریخ کے بدترین مظالم کے باوجود کشمیریوں کا حوصلہ سربلند ہے اوران کے جذبے میں تنکے برابر کمی نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر اپنے جابرانہ قبضے کو طول دینے کیلئے ہندوستان کی جانب سے 05اگست2019کے غیر آئینی غیر قانونی اور غیر اخلاقی اقدام کے بعد زمینوں کے قانون میں تبدیلی کرکے اپنی قابض فوج کو چھاؤنیوں کیلئے مقبوضہ وادی میں زمین الاٹ کی جارہی ہے۔سابق ہندوستانی فوجیوں کیلئے کالونیاں بنائی جارہی ہیں اور اسرائیل کی طرز پر مقبوضہ کشمیر میں مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اسمبلی نشستوں میں حد بندی کمیشن کے ذریعے ردو بدل کر کے مسلمانوں کو حق نمائندگی سے محروم کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یوم سیاہ کے موقع پر میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتا ہوں وہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروانے کیلئے عملی اقدامات کرے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و جبر کو رکوانے کیلئے بھار ت پر دباو ڈالے۔ دنیا کو جان لینا چاہیے کہ مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر دنیا میں پائیدار امن کا قیام خواب رہے گا، مسئلہ کشمیر کو حل نہ کیا گیا تو اس کے اثرات ساری دنیا تک جائیں گے۔ انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ جموں وکشمیر سے ظلم کی سیاہ رات ختم ہوگی اور پوری ریاست جموں وکشمیر آزاد ہو کر مملکت خداداد پاکستان کا حصہ بنے گی۔

پاکستانی اور کشمیری آج دنیا بھر میں زبردست احتجاجی مظاہرے کریں گے

صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ اُن کی کال پر آج 27اکتوبر بروز جمعتہ المبارک کو نیو یارک، لندن، برسلز، جنیوا، پیرس، برلن،ڈبلن اور دنیا میں دیگر جگہوں پر مقیم پاکستانی اور کشمیری زبردست احتجاجی مظاہرے کریں گے،اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور ان احتجاجی مظاہروں میں بھارت اور مودی کے مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ24اکتوبر1947ء کو غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی قیادت میں آزادکشمیر میں قائم ہونے والی انقلابی حکومت کے صرف 3دن بعد 27اکتوبر 1947ء کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنی فوجیں داخل کر کے غیر قانونی قبضہ کر لیاتھا جو کہ آج تک قائم ہے۔

اذان دینے پر 22 مسلمانوں کی شہادت،یوم شہدائے کشمیر آج منایا جا رہا ہے

بھارت کے مقبوضہ کشمیر پر اس جابرانہ اور غاصبانہ قبضے کے خلاف 27اکتوبر کو آزادکشمیر، پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اور کشمیری اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہوئے احتجاجی مظاہرے کرتے ہیں۔ لہذا اس دفعہ بھی پوری دنیا بھی مقیم کشمیری بھارت اور مودی جو کہ نہ صرف مقبوضہ کشمیر، پاکستان، کینیڈا سمیت دیگر ممالک میں دہشت گردی کے مرتکب ہوئے ہیں اور دنیا اب مودی کا اصل چہرہ دیکھ چکی ہے کیونکہ مودی اب ایک عالمی دہشت گرد کے طور پر سامنے آیا ہے اور دنیا بھر میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔

Today, Kashmiris will observe Black Day across the world,بھارتی جارحیت کیخلاف کشمیری آج دنیا بھر میں یوم سیاہ منائیں گے
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More