بکوٹ پولیس نے 80 سالہ بزرگ پر زیادتی کا مقدمہ بنا دیا

رپورٹ :نویدِ اکرم عباسی

بکوٹ پولیس کا ستایا 80 سالہ بزرگ شہری اپنے اوپر بدکاری کا الزام لگنے کے بعد انصاف کے حصول کے لیے میڈیا کے پاس پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے تھانہ بکوٹ کی حدود گاؤں پیخو نکر کے 80 سالہ رہائشی محمد رفیق ولد بخش علی  کیخلاف تھانہ بکوٹ میں مقدمہ درج کیا گیا کہ اس نے ایک خاتون کے ساتھ زیادتی کی اور وہ حاملہ ہو گئی۔ اس مقدمے میں ایک اور شخص کو جیل بھیج دیا گیا جبکہ 80 سالہ محمد رفیق عبوری ضمانت پرہے۔

d499e4fc 6662 40a9 b160 f1342168afb7

ایبٹ آباد پریس کلب میں محمد رفیق اور اس کے کے بیٹوں محمد فرید، محمد نزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ بکوٹ کے پیخو نکر میں منشیات فروشوں، ٹمبر سمگلروں ،چوروں اور جرائم پیشہ لوگوں کی آماجگاہ ہے جس کی سرپرستی کچھ مقامی با اثرلوگ کر رہے ہیں ۔محمد فرید نے کہا کہ میں نے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیا تھا جس کی سزا اس ناجائز مقدمے میں میرے 80 سالہ بوڑھے وال کو پھنسا کر دی گئی جن کی ادویات پوری کرنا بھی میرے بس میں نہیں اور جو میڈیکلی ان فٹ ہیں۔ ان کو اس مقدمے میں پھنسا کر میرے پورے خاندان کو سزا دی جا رہی ہے اور مجھ سمیت پورے خاندان کو جان کا خطرہ بھی لاحق ہے ،خدشہ ہے کہ ہمیں جان سے مار دیا جائے گا۔

44557c2c 8c98 4420 b2b6 62089bc39816

 بکوٹ پولیس کے ستم کا شکار محمد رفیق کا شناختی کارڈ جس پر سن پیدائش 1945 درج ہے

ان کا کہناتھا کہ اس کیس میں متعدد نوجوانوں کو تھانہ بکوٹ لے جایا گیا اور چھوڑ دیا گیا میرے پاس روٹی اور والد کی دوائی کے لیے پیسے نہیں ہیں میں کہاں سے دے کر والد کو تھانے سے واپس لاتا۔ محمد رفیق اور اس کے بیٹے فرید کا مطالبہ تھا کہ جس لڑکی کے ذریعے الزام لگایا جا رہا ہے اس کو بھی انصاف دیا جائے اور میرے والد اور میرے خاندان کو بھی شفاف انکوائری کرا کر اس کیس کومنطقی انجام تک پہنچایا جائے۔انہوں نے اپیل کی کہ ائی جی خیبر پختون خواہ، ڈی ائی جی ہزارہ، ڈی پی او ایبٹ آباد اس کیس کی نگرانی کریں اور شفاف انکوائری کرائیں اور تھانہ بکوٹ کے اندر درج ہونے والے جھوٹے مقدمات اور جرائم پیشہ افراد کے ذریعے شرفاء کو مقدمات میں پھنسانے والوں کو سزا دی جائے۔دوسری طرف بکوٹ پولیس کا موقف ابھی تک سامنے نہیں آ سکا،موقف سامنے آنے پر من و عن شائع کیا جائے گا۔

Bakot police registers rape case against an 80-year-old man,بکوٹ پولیس نے 80 سالہ بزرگ پر زیادتی کا مقدمہ بنا دیا

مظلوم بزرگ کی مکمل کہانی سننے کیلئے ویڈیو دیکھیں

ایک تبصرہ چھوڑ دو