بکوٹ نتھیاگلی روڈ ٹریفک کیلئے کھول دی گئی
طغیانی اور ہوٹل کا ملبہ آنے سے بند ہوئی تھی. ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا فوری ایکشن

ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی)
بکوٹ نتھیاگلی روڈ پر گڑنگ نالہ میں طغیانی اور ھوٹل کا ملبہ آنے سے سرکل بکوٹ کی ٹریفک بند ہونے کی خبر پر ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی شاہ رخ خان اور انکے عملہ نے فوری ایکشن لیا اور مشینری بھیج کر متاثرہ علاقے کو ٹریفک کے لیئے بحال کردیا جس پر عوام علاقہ بکوٹ درویش آباد سیری مولیا نمل ترچھ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اعلٰی احکام اور مشین آپریٹر وعملہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے جنھوں نے میڈیا کی آواز پر عوام کو ریلیف دیا .
عوام علاقہ سرکل بکوٹ ایبٹ آباد کے میڈیا کے بھی شکر گزار ہیں جنھوں نے گڑنگ نالہ میں پھنسی ٹریفک اور مشکلات کا شکار مریضوں اور مسافروں کی آواز بلند کی. عوام علاقہ کا محکمہ سی این ڈبلیو کے حوالے سے کہنا ھے اس محکمہ کی ذمےداری ھے کہ وہ ان سڑکوں کی صفائی مرمت اور بحالی کے کام کریں جسکے لیے بھاری مد میں فنڈز دستیاب ہوتے ہیں ممبر قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی اس حوالےسے اپنا کردار ادا کرکے جگہ جگہ آنے والی لینڈ سلائیڈ کو ہٹا کر نتھیاگلی بکوٹ روڈ کوھالہ بکوٹ نمل روڈ کو قابل استمعال بنالیں
زیر تعمیر فائیو سٹار ہوٹل کا ملبہ بار بار سڑک پر گرنے سے مسائل پیدا ہوتے ہیں
قبل ازیں بکوٹ نتھیاگلی روڈ شدید بارشوں کے باعث ایک بار پھر گڑنگ نالہ کے پاس نتھیا گلی کے فائل سٹار ہوٹل کے ملبے کی وجہ سے مکمل طور پر بند ہو گئی تھی اور عوام علاقہ سرکل بکوٹ ٹھنڈے جنگل میں محصور ہو کر رہ گئے تھے.
واضح رہے کہ سرکل بکوٹ کی یہ اھم ترین شاہراہ گزشتہ سال سے گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی نااہلی کے باعث نتھیا گلی میں زیر تعمیر فائیو سٹار ہوٹل کا ملبہ بار بار سڑک پر اور ندی گڑنگ میں پھینکنے سے سرکل بکوٹ کی عام ترین سڑک مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے اور برف باری اور بارشوں میں اکثر یہاں یہ راستہ بند ہو جاتا ہے اور عوام علاقہ جو ایبٹ اباد سے سفر کر کے سرکل بکوٹ کے دور دراز دیہاتوں میں اپنے کاموں کے سلسلے میں جاتے ہیں یا مریضوں کو ہسپتالوں میں لے کے جاتے ہیں سرکاری ملازم اپنی ڈیوٹیوں پہ جانے کے لیے صبح سویرے سفر کرتے ہیں وہ مشکلات کا شکار ہوتے ہیں اور اپنے کام بروقت نہیں کر سکتے.
عوام کا مطالبہ ہے کہ یہاں سے منتخب عوامی نمائندے نزیر احمد عباسی صوبائی وزیر ریوینیو اینڈ اسٹیٹ سٹیٹ جن کی یہ آبائی یونین کونسل بکوٹ بھی ہے اور منتخب ممبر قومی اسمبلی علی اصغر خان جن کا یہ حلقہ انتخاب ہے ان کو فوری طور پر عوام علاقہ کی آواز سننا چاہیے اور اداروں کو متحرک کر کے اس عوامی مسئلے کا حل نکالنا چاہیے عوام علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر ہمارا مطالبہ نہ مانا گیا تو ہم ایبٹ اباد اور منتخب عوامی نمائندوں کے دفاتر کے سامنے شدید عوامی احتجاج کریں گے