بنگلادیش: ٹرین میں آتشزدگی سے 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

 

بنگلادیش کے دارالحکومت میں مسافر بردار ٹرین کی ایک بوگی میں آگ لگنے سے 4 افراد جھلس کر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیشن کے شمالی ضلع نیتروکونا سے دارالحکومت ڈھاکا جانے والی مسافر بردار ٹرین میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس میں ماں اور 4 سالہ بیٹا سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

آگ سے 5 سے زائد مسافر زخمی بھی ہوئے جب کہ دھواں بھرنے کے باعث 4 کی حالت نازک ہوگئی

جنھیں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی لیکن مہنگائی اور بیروزگاری کیخلاف اپوزیشن

جماعت ملک گیر احتجاج جاری ہے اور اس دوران جلاؤ گھیراؤ کے واقعات بھی ہوئے

اور املاک کو نذر آتش بھی کیا گیا۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو