بنگلادیش: مظاہرین پارلیمنٹ میں گھس گئے،ویڈیو وائرل
بنگلادیش: مظاہرین پارلیمنٹ میں گھس گئے، ایوان میں ہلڑ بازی کی ویڈیو وائرل
بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی جانب سے استعفیٰ دیے جانے کے بعد مظاہرین اہم سرکاری عمارتوں میں داخل ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ویڈیوز شیئر کی جارہی ہیں جن مظاہرین کو پارلیمنٹ ہاؤس میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔
مشتعل مظاہرین پارلیمنٹ کی عمارت کے اندر ہلڑ بازی کر رہے ہیں جبکہ اسمبلی فلور پر پہنچ کر اسپیکر اسمبلی اور اراکین پارلیمنٹ کی کرسیوں پر بیٹھے شور مچارہے ہیں جبکہ متعدد مظاہرین سگریٹ نوشی کرتے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کوٹہ سسٹم کے خلاف بنگلادیش میں ایک ماہ سے جاری مظاہروں کے بعد وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
بنگلادیش میں جاری بدامنی میں شدت کے ساتھ ہزاروں مظاہرین نے پیر کے روز ڈھاکہ میں وزیر اعظم شیخ حسینہ کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بولا تھا۔