بلوچستان،سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگرد ہلاک
راولپنڈی(کوہسار نیوز)بلوچستان کے علاقہ ژوب میں آپریشن کے دوران دہشتگرد ہلاک جبکہ سیکورٹی اہلکار شہید ہوگیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقہ ژوب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیاہے،
ناکہ بندی کے دوران دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی تاہم جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا
جبکہ سپاہی حق نواز شہید اور پاک فوج کے دو جوان زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ایک گروپ کو آج الصبح پکڑ لیا گیا ہے
جبکہ دہشت گردوں کو سرحد پار سے ان کے سہولت کاروں نے بھی مدد فراہم کی۔
اسلام آباد پولیس اہلکاروں نے دارالحکومت کو بڑی تباہی سے بچا لیا
انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ژوب کے علاقے سمبازہ کیا گیا تاہم علاقے میں موجود
دیگر دہشتگروں کو پکڑنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔