بلاول بھٹو کا آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

بلاول بھٹو کا آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس-ماں کا سایہ اٹھ جانا زندگی کا سب سے بڑا صدمہ ہوتا ہے  
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ماں کا سایہ اٹھ جانا زندگی کا سب سے بڑا صدمہ ہوتا ہے۔ انہوں نے جنرل عاصم منیر اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے مرحومہ کے بلند درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو