بشری بی بی کے خلاف چار مختلف شہروں میں مقدمات درج

پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف چار مختلف شہروں میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، ان میں ڈیرہ غازی خان ،راجن پور، ملتان اور لیہ شامل ہیں۔
بشری بی بی کے خلاف یہ ایف آئی آرز ٹیلی گراف ایکٹ 1985 اور دیگر قوانین کے تحت درج کی گئی ہیں جو ان کے سعودی عرب سے متعلق بیان کے حوالے سے ہیں۔
ایف آئی ائی آر کے متن کے مطابق بشریٰ بی بی نے لوگوں کو ورغلانے کے لیے نفرت انگیز بیان دیا۔ اس حوالے سے ڈیرہ غازی خان میں غلام یاسین نامی شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ بشری بی بی نے سوچی سمجھی سازش کے تحت ویڈیو بیان دیا۔ انہوں نے سعودی عرب کے خلاف بیان دے کر عوام کے جذبات سے کھیلنے کی کوشش کی اور خارجہ پالیسی اور مفاد عامہ کو نقصان پہنچایا۔
قبل ازیں ملتان میں درج مقدمے میں کہا گیا کہ بشری بی بی نے مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کی۔ تھانہ قطب پور میں غلہ منڈی کے رہائشی عمیر مقصود کی مدعیت میں مقدمہ درج کرایا گیا
Cases registered against Bushra Bibi in four different cities،بشری بی بی کے خلاف چار مختلف شہروں میں مقدمات درج