kohsar adart

بشریٰ بی بی نے جس ملک پر الزام لگایا وہیں بیٹی کی شادی کی

 

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سعودی عرب سے متعلق بیان کی شدید مذمت کی ہے۔

 

اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ  بشریٰ بی بی نے جس ملک پر الزام لگایا وہیں اپنی بیٹی کی شادی کی۔

 

وزیر اطلاعات نے کہا کہ اسی ملک نے انھیں تحائف دیے جنھیں بشریٰ بی بی نے بلیک مارکیٹ میں بیچ دیا، بشریٰ بی بی نے انتہائی غلیظ الزام لگایا۔

 

خیال رہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جب مدینہ ننگے پاؤں گئے اور واپس آئے تو جنرل باجوہ کو کالز آنا شروع ہوگئیں۔

 

بشریٰ بی بی نے کہا کہ باجوہ کو کہا گیا کہ یہ آپ کس شخص کو لے کر آئے ہیں، ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہیے، ہم تو ملک میں شریعت ختم کرنے لگے ہیں اور آپ ایسے شخص کو لے کر آئے، اس کے بعد سے ہمارے خلاف گند ڈالنا شروع کردیا گیا، بانی پی ٹی آئی کو یہودی ایجنٹ کہنا شروع کیا گیا۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More