این اے 89 میانوالی،عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد

میانوالی میں کاغذات نامزدگی کی حتمی لسٹیں آویزاں کردی گئیں،این اے 89 سے بانی تحریک انصاف کے کاغذات نامزدگی مستردکر دیئے گئے،محمد امیر خان سوانسی اور عاطف اللہ نیازی کے بھی کاغذات مستردہو گئے۔
ریٹرننگ افسر نے اسد حسن خان شادی خیل، امیر اللہ ، تسلیم گل ، حارث خان نیازی کے کاغذات منظورکرلئے،خرم حمید روکھڑی ، رحمت اللہ خان ، صلاح الدین ، عبد الحمید خان کے بھی کاغذات منظورہو گئے۔
میانوالی سے عبد الوہاب خان ، عبیداللہ خان ، عطااللہ خان ، عمران خان،عمر فاروق کانجو کے کاغذات نامزدگی بھی منظورہو گئے،لامیا نیازی ، آمین الدین سیالوی ، جمال احسن خان، سردار بہادر خان ، مزمل علی خان، نواب ملک امیر محمد خان کے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہو گئے۔