
ایم کیو ایم کا لندن قیادت اور پی پی پرملی بھگت کاالزام
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے پیپلز پارٹی اور اپنی سابق لندن قیادت پر ملی بھگت کا الزام عائد کر دیا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی ہماری سابق لندن قیادت کو پیسے دے کرالیکشن بائیکاٹ کا کال دینے پر راغب کر رہی ہے کیونکہ پیپلز پارٹی کراچی پر ایک بار پھر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔
گزشتہ روز لیاقت اباد کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ دھرتی ماں صرف پاکستان ہے اس کے صوبے دھرتی ماں قرار نہیں دیئے جا سکتے، ہماری جماعت ان صوبوں کو انتظامی یونٹ کے طور پر دیکھتی ہے۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق میئر کراچی مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم سے پہلے سندھ کے 178 روپے میں سے کراچی کو 37 ارب روپے ملتے تھے۔اب 2021 کے بعد صوبے کے پاس 1452 ارب روپے کی رقم آتی ہے لیکن کراچی کو صرف 38 ارب ہی ملتے ہیں۔اس زیادتی کا خاتمہ ہونا چاہیئے۔
MQM Pakistan Alleges PP for bribing it's former London leadership,ایم کیو ایم کا لندن قیادت اور پی پی پرملی بھگت کاالزام