ایل او سی پر بھارت کی گفدار پوسٹ بھی تباہ

ایل او سی پر بھارت کی گفدار پوسٹ بھی تباہ
پاک فوج نے ایل او سی پر بھارت کی گفدار پوسٹ بھی تباہ کر دی
سیکورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر پاک فوج بھارتی فوج کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے انہیں پسپا کرنے پر مجبور کر رہی ہیں
یہ بھی پڑھیں:۔پاکستان کے 6 مقامات پر 24 حملے،8 شہری شہید،DGISPR
واضح رہے کہ بھارت میں نصف شب کو بزدلانہ کاروائی کرتے ہوئے پاکستان اور ازاد کشمیر میں پانچ شہروں کو میزائلوں کا نشانہ بنایا تھا یہ تمام حملے شہری ابادیوں میں کیے گئے جن میں مساجد اور گھر نشانہ بنے۔حملوں میں شہید ہونے والوں میں دو بہن بھائیوں کے علاوہ ایک خاتون ایک معمر شہری اور دیگر شامل ہیں جبکہ 35 سے زائد افراد زخمی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اور آزاد کشمیر میں تمام نجی وسرکاری تعلیمی ادارے بند
رات کی تاریکی میں شہری آبادیوں پر بھارت کے بزدلانہ حملے اور آٹھ شہریوں کی شہادت کے جواب میں پاکستان کی بہادر افواج نے بزدل دشمن کو ناکوں چنے چبواتے ہوئے اس کے چھ جنگی طیارے تباہ کر دیے جبکہ بھارتی فوج کا ایک بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ کئی مقامات پر بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے پانچ بھارتی جنگی طیارے تباہ کیے جانے کی تصدیق کی ہے جن میں دو رافیل طیارے شامل ہیں جن پر بھارت کو بہت ناز ہے۔اس کے علاوہ ایک مگ 21 طیارہ بھی تباہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی افواج نے بھارت کو دھول چٹا دی۔6 جنگی طیارے تباہ
علاوہ ازیں درجنوں بھارتی فوجی جنگی قیدی بنا لیے گئے ہیں۔نصف شب کے بعد ہونے والے بھارتی حملے کے جواب میں صبح تک پاکستانی فورسز کی جوابی کاروائیاں جاری ہیں جن میں مسلسل پیشرفت ہو رہی ہے اور
اس طرح پاکستان نے بھارت پر جنگی برتری حاصل کرتے ہوئے اس کا زعم اور تکبر خاک میں ملا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے بھارت کا رافیل طیارہ مار گرایا