kohsar adart

ایف جی پبلک سکول مری کو ہائرسیکنڈری کا درجہ مل گیا

مری کے طلبہ اور والدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،فرسٹ ایئر کی کلاسز کا اجراء

ایف جی پبلک سکول مری کو ہائرسیکنڈری کا درجہ مل گیا

حکومت کی جانب سے قدیم تعلیمی ادارے ایف جی پبلک سکول مری کو سیکنڈری سے ہائر سیکنڈری کا درجہ دے دیا گیاہے۔

ایف جی پبلک سکول مری کو ہائرسیکنڈری کا درجہ مل گیا

ایف جی پبلک سکول مری کو ہائرسیکنڈری کا درجہ مل گیا
واضح رہے کہ 1961 میں قائم ہونے والے مذکورہ سکول کو سیکنڈری کا درجہ دینے کا طویل عرصے سے انتظار کیا جا رہا تھا اور اس اعلان پر مری کے طلبہ اور والدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ مری میں قائم دو بڑے کالجزکے کوہسار یونیورسٹی میں ضم ہو جانے کے بعد گورنمنٹ کالج لیول کے ادارے کی کمی شدت سے محسوس کی جارہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں  جشن آزادی پر مری کیلئے جامع ٹریفک پلان تیار

اس کمی کو پورا کرنے کیلئے ایف جی پبلک سکول مری کی اپ گریڈیشن کیلئے سکول کے سابقہ پرنسپل افتخار احمد، موجودہ پرنسپل عمران غنی
اور گزشتہ 9 سال سے ایڈمن کے فرائض سر انجام دینے والے کوثر عباس ملک کی بھرپور کاوشیں رنگ لےآئیں
اور بالآخر گزشتہ سال ایف جی ای آئی کینٹ / گیرژن کے سربراہ جنرل محمد اصغر نے
ایف جی پبلک سکول مری کے دورے کے موقع پر سکول کی اپ گریڈیشن کے آرڈرز کر دیئے۔

یہ بھی پڑھیں مری میں گائے اوربچھڑا چوری کرتاملزم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

جبکہ اس سال سے باقاعدہ فرسٹ ایئر کی کلاسز کا اجراء کیا جا رہا ہے۔ اہلیان مری نے مستقبل کے
معماروں کیلئے اس کارخیر میں  کردار ادا کرنے والے تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More