ایف بی آر سمیت کئی سرکاری ادارے کروڑوں کے نادہندہ

دفتر خارجہ اور مختلف وزارتوں سمیت کئی حکومتی اداروں پر بجلی بلوں کی مد میں کروڑوں روپے واجب الادا ہیں جن کی ادائیگی کی بظاہر کوئی صورت نظر نہیں آتی۔
ٹیکسوں اور دیگر محصولت کی مد میں روزانہ اربوں روپے وصول کرنے کا ذمہ دار ادارہ ایف بی آر بھی ڈیڑھ کروڑ سے زائد کا نادہندہ نکلا۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق مختلف وفاقی وزارتیں، ڈویژناورسرکاری ادارے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے کروڑوں روپے کےنادہندہ نکلے ہیں ۔ آئیسکو ذرائع کے مطابق دفترخارجہ 14 کروڑ32 لاکھ81 ہزار روپے سے زائد کا نادہندہ ہے۔ بی بلاک میں مختلف وزارتیں 9 کروڑ83 لاکھ 67 ہزارسے زائد کی نادہندہ ہیں۔ اسی طرح کیوبلاک میں وزارت خزانہ اور کئی دیگر وزارتیں 4 کروڑ97 لاکھ 20 ہزارروپے، جبکہ سی بلاک میں واقع وزارتیں 4کروڑ4 لاکھ سے زائد کی نادہندہ ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس پر بجلی بلوں کی مد میں5 کروڑ 20 لاکھ 26 ہزارروپے ، ایف بی آر ایک کروڑ 54 لاکھ 20 ہزارروپے، کابینہ بلاک پر 7 کروڑ 64لاکھ 97 ہزار کی رقم واجب الادا ہے۔ علاوہ ازیں سندھ ہاؤس 66 لاکھ 53 ہزار، پنجاب ہاؤس 51 لاکھ 20 ہزار روپے، فارن سروس اکیڈمی کے ذمہ 41 لاکھ 36 ہزار روپے، نیشنل لائبریری 12 لاکھ 90 ہزار، نیشنل آرٹ گیلری 17لاکھ 80 ہزار سے زائد کے واجبات ہیں۔پارلیمنٹ لاجز نے بجلی بلوں کی مد میں 10 لاکھ سے زائد اور آزاد کشمیرکونسل سیکرٹریٹ نے 9 لاکھ 85 ہزار سے زائد ادا کرنےہیں۔
Many government institutions including FBR are in default of crores,ایف بی آر سمیت کئی سرکاری ادارے کروڑوں کے نادہندہ