kohsar adart

ایشیا کپ اور افغانستان سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

ایشیا کپ اور افغانستان سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ اور افغانستان سے ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا، فہیم اشرف، طیب طاہر اور سعود شکیل سکواڈ کا حصہ بنا دیا گیا۔
چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے ایشیا کپ کیلئے 17 رکنی اور افغانستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 18 رکنی قومی کرکٹ سکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں عوام کو روسی تیل سے آنے والے دنوں میں فائدہ پہنچے گا، مصدق ملک

ایشیا کپ کیلئے 17 رکنی پاکستانی ٹیم میں اوپنرز عبد اللہ شفیق، فخرزمان، امام الحق، مڈل آرڈر میں بابر اعظم (کپتان)، سلمان علی آغا، افتخار احمد، وکٹ کیپرز محمد رضوان، محمد حارث اور طیب طاہر، سپنرز شاداب خان (نائب کپتان)، محمد نواز، اسامہ میر، پیسرز میں حارث رؤف، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور فہیم اشرف شامل ہیں جبکہ سعود شکیل ایشیا کپ سکواڈ کا حصہ نہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں  توشہ خانہ کیس ،چیئرمین پی ٹی آئی کی آج سزا معطل کرنے کی درخواست مسترد

افغانستان کیخلاف سیریز کیلئے 18 رکنی اسکواڈ میں اوپنرز عبداللہ شفیق، فخر زمان، امام الحق، مڈل آرڈرز بابر اعظم (کپتان)، سلمان علی آغا، افتخار احمد، طیب طاہر اور سعود شکیل، وکٹ کیپرز محمد رضوان، محمد حارث، سپنرز شاداب خان (نائب کپتان)، محمد نواز، اسامہ میر، پیسرز حارث رؤف، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More