ایران بھی افغان تارکین کی بیدخلی کیلئے تیار

 پاکستان کے بعد ایران  نے بھی افغان  تارکین وطن کی بیدخلی کی تیاری شروع کر دی۔

ایرانی وزیر داخلہ احمد واحدی نے کہا ہے کہ غیر قانونی افغان تارکین وطن کو واپس افغانستان جانا ہو گا۔  ایرانی وزیر داخلہ احمد واحدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی تارکین وطن کی خلاف ورزیوں سے نمٹنے کا مطلب افغان دشمنی نہیں ہے، جن افغانوں کے پاس قانونی دستاویزات نہیں ہیں، انہیں واپس افغانستان بھیج دیا جائے گا۔

 

2333794 pak afghan border x 1654860364 162 640x480 1

چمن کی پاک افغان سرحد پر باب دوستی کا ایک منظر

احمد واحدی کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند ماہ میں تقریباً دو لاکھ غیر قانونی افغان تارکین وطن کو ملک بدر کیا گیا ہے۔ ایرانی وزیر داخلہ نے ملک میں افغان فوبیا کی کسی بھی شکل سے گریز کرتے ہوئے غیر قانونی تارکین وطن کے مسئلے کو حل کرنے کی کوششوں پر زور دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں غیرقانونی افغان تارکین وطن کے خلاف کارروائی اس لیے زور پکڑ رہی ہے کیونکہ گزشتہ دنوں ڈائریکٹر داریوش مہرجوئی اور ان کی اہلیہ کے قتل میں گرفتار چاروں ملزمان افغان غیرقانونی تارکین وطن نکلے تھے۔

Iran also ready to evict Afghan migrants،ایران بھی افغان تارکین کی بیدخلی کیلئے تیار
ایک تبصرہ چھوڑ دو