kohsar adart

ایرانی سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ،3سکیورٹی اہلکار شہید

ایرانی سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ،3سکیورٹی اہلکار شہید
ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں کار میں سوار دہشت گرد نے ایرانی سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو سیکورٹی اہلکاروں سمیت تین افراد شہید ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کی گاڑی گیس اسٹیشن پر کھڑی تھی اس دوران قریبی کار میں موجود دہشت گرد نے فائرنک کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہوگیا ہے۔

دہشت گرد تنظیم جیش الظلم نے واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More