ایران، پاکستانی زائرین کی بس کو خوفناک حادثہ،35 زائرین شہید

ایران، پاکستانی زائرین کی بس کو خوفناک حادثہ، 35 زائرین شہید
چہلم سید الشہداء کی غرض سے عراق جانے والے زائرین کی بس کو ایرانی شہر یزد کے قریب خوفناک حادثہ پیش آیا ہے، حادثے کے باعث بس قلابازی کھاگئی ہے، اربعین فائونڈیشن کے مطابق زائرین کا تعلق سندھ کے شہر لاڑکانہ سے ہے، ذرائع کے مطابق بس میں سوار زائرین میں سے 35زائرین موقع پر شہید ہوگئے ہیں جبکہ 20زخمیوں کو طبی علاج کے کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ذرائع کے مطابق حادثہ ایرانی شہر یزد کے قریب پیش آیا ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق گاڑی کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ہے تاہم اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔