ایاز صادق نے قومی اسمبلی کی سپیکر شپ چھوڑنے کا عندیہ دیدیا
ایاز صادق نے قومی اسمبلی کی سپیکر شپ چھوڑنے کا عندیہ دیدیا
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور ایاز صادق نے قومی اسمبلی کی سپیکر شپ چھوڑنے کا عندیہ دیدیا۔
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کے بیان پر کہا کہ مجھے سوچنا پڑے گا کہ اس نشست پر رہنا ہے یا نہیں ، کیونکہ آپ سب کی باتوں سے لگتا ہے کہ جیسے ذمہ دار میں ہوں ، آپ کو اندازہ نہیں مجھ پر کتنا دباؤ ہے ۔
واضح رہے کہ چند روز قبل پارلیمنٹ کے اندر سے پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا تھا جس پر سپیکر ایاز صادق نے سارجنٹ ایٹ آرم سمیت 5 اہلکاروں کو معطل کرتے ہوئے گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے ۔