اڈیالہ جیل،لاپتہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ،اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ،2 وارڈز برطرف
اڈیالہ جیل کے لاپتہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم ،اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ریاض خان اوردووارڈر نوکری سے برطرف کر دیا گیا گیا ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین مینگل نے نوکری سے برخاستگی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔۔۔
پنجاب حکومت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق افسران کو جیل میں قتل کی انکوائری میں قصوروار ثابت ہونے پر نوکری سے برخاست کیا گیا،جیل افسران کے خلاف انتیس فروری کو ذہنی مریض قیدیوں کےسیل میں حوالاتی کے قتل پر انکوائری جاری تھی آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے قتل کے واقعہ پرانکوائری کاحکم دے رکھا تھا انکوائری میں اس وقت کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹومحمد اکرم سمیت سات ملازمین کو قصوروار قرار دیا گی ڈپٹی سپرٹینڈنٹ،اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ سمیت چار افسران کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مجاز اتھارٹی نےتیس اگست کوملازمین کو شوکازنوٹسز جاری کرکے جواب طلبی کی تھی ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ، ہوم ڈیپارٹمنٹ کی ذاتی سماعت میں بھی ملازمین پیش ہوئے،ڈپٹی سپریٹنڈنٹ غیر حاضر رہےرپورٹ کی روشنی میں سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم ،آفیسر انچارج نفسیاتی وارڈاسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل ریاض خان کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا رپورٹ کی روشنی میں وارڈر ناصر محمود بارک انچارج کو ملازمت سے برطرف ،وارڈر امیر عباس بیٹ ڈیوٹی شفٹ کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا نائٹ ڈیوٹی افسر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ محمودالحسن کو دوسال،ہیڈ وارڈر واجد محمود کو ایک سال سروس ضبط کرنے کی سزا بھی دی گئی۔۔۔