اپنی فریاد کہاں لیکر جائیں کہاں سے انصاف ملے گا، شاہ محمود قریشی
لاہور: پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میرے گھر چھاپہ مار کر 8 لوگ گرفتار کیے گئے،
ہمارے خلاف جو کچھ ہو رہا ہے یہ لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ہے، اپنی فریاد کہاں لیکر جائیں کہاں سے انصاف ملے گا۔
اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر سے اپیل ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کے معاملے پر ہمارے مطالبہ پر غور کیا جائے
جاوید ہاشمی کے گھر پر حملہ کرکے ہماری میٹنگ کو روکا گیا۔
علاوہ ازیں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو جلسوں کی کھلی اجازت دی گئی ہے
پی ڈی ایم کے اندر واضح اختلاف سامنے آ رہا ہے جبکہ پیپلز پارٹی بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مؤقف کی تائید کر رہی ہے کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کرپشن کی رقم سے بنائے گئے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ کس قسم کا الیکشن ہے ایسے ماحول میں الیکشن کو قوم اور دنیا قبول نہیں کرے گی
ڈھونگ الیکشن کے زریعے ملکی پیسے کا ضیاع ، جمہوریت کا گلا گھونٹا اور آئین سے مذاق جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے بنیادی حقوق کو روندا جارہا ہے، نہال ہاشمی اور جی ڈی اے کہتے ہیں پیپلز پارٹی سندھ میں انتخابات میں لوکل گورنمنٹ کے وسائل استعمال کر رہی ہے۔