انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

چیف سلیکٹر سہیل تنویر کی سربراہی میں قائم قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی نے

مشاورت کے بعد قومی انڈر 19 ٹیم کا انتخاب کیا، میگا ایونٹ میں پاکستان ٹیم کی قیادت سعد بیگ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  بگ بیش لیگ میں زمان خان چھا گئے

 

انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ میں نائب کپتان اسفند، علی رضا،

احمد حسن، عامر حسن،عرفات منہاس، اذان اویس، محمد ریاض اللہ اور محمد ذیشان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  آئی سی سی رینکنگ،بابر اعظم کی پھر واپسی

اس کے علاوہ نوید احمد خان، شاہ زیب خان، ہارون ارشد، خبیب خلیل، شامل حسین اور عبید شاہ بھی

قومی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

ورلڈ کپ کے لیے روانگی سے قبل لاہور میں 28 دسمبر سے قومی انڈر 19 ٹیم کا تربیتی کیمپ لگایا جائے گا۔

 

ایک تبصرہ چھوڑ دو